Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ابراہیمی معاہدہ؟ سعودی ولی عہد 18 نومبر کو صدر ٹرمپ سے امریکا میں ملاقات کریں گے

Share It:


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 7 سال بعد امریکا کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ٹرمپ کی دوبدو ملاقات 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔

دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے اس اہم اور تاریخی ملاقات کے لیے حتمی پروگرام تشکیل دیدیا ہے تاہم ایجنڈے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد اس ملاقات میں امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدہ پر تبادلہ خیال کریں گے جس پر رسمی طور پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوگی۔

ملاقات کے بعد ممکنہ طور پر سعودی ولی عہد اور امریکی صدر معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ اس ملاقات میں صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ابراہیمی معاہدے پر بھی بات ہوگی جس کے تحت کئی عرب ممالک صیہونی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ابراہیمی معاہدے میں شمولیت پر اتفاق کرچکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم سعودیہ ہمیشہ سے اسرائیلی قبضے سے قبل کی سرحدوں پر خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے قبل کسی معاہدے میں شمولیت سے انکار کرتے آیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول