Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکارہ دنانیر مبین کی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ کی ویڈیوز سامنے آگئیں

Share It:


ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ المعروف پاوری گرل نے سوشل میڈیا پر اپنی دو ویڈیوز شیئر کیں جن کو دیکھ کر صارفین تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

دنانیر مبین کو اس سے قبل مداحوں اور صارفین نے صرف اداکاری کے میدان میں یعنی کہ ایک مخصوص روپ میں دیکھا تھا۔

اب انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر قصیدہ بردہ شریف، سلام و نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

دنانیر نے دو روز قبل قصیدہ بردہ شریف جبکہ گزشتہ روز آفاق کلام ’مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام‘ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

کلام مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام امام احمد رضا خان نے حضور اقدس ﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کیلیے لکھا تھا جس کے بعد سے یہ محافل، میلاد کے اختتام پر پڑھا جاتا ہے اور حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں سلام پیش کیا جاتا ہے۔ 

اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے دنانیر مبین کی آواز اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یہ سلسلہ جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول