Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ارجنٹینا کے صدر پر مہم کے دوران شہریوں کا پتھراؤ

Share It:



BUENOS AIRES:

اجنٹینا کے صدر جیوئیر میلائی پر انتخابی مہم کے دوران دارالحکومت بیونس آئرس میں شہریوں نے پتھراؤ کیا گیا جس کا الزام اپوزیشن پر عائد کیا گیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے صدر جیویئر میلائی پر 7ستمبر کو شیڈول لوکل الیکشنز کی مہم کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ کیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیویئر میلائی لوماس ڈی زومارا کے علاقے میں جمع ہونے والے حامیوں سے گاڑی کی چھت سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران مظاہرین کے ایک گروپ نے صدر پر پتھراؤ کیا تاہم سیکیورٹی فوری طور پر متحرک ہوئی۔

بتایا گیا کہ سیکیورٹی نے صدر جیویئر میلائی کو فوری طور پر مذکورہ گاری سے اتار کر آرمڈ کار میں منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے صدر پتھراؤ میں محفوظ رہے تاہم دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔

صدارتی ترجمان مینوئل ایڈورنی نے بتایا کہ صدر کے ساتھ سفر کرنے والے ارکان میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا تاہم انہوں نے حملے کا الزام اپوزیشن پیرونسٹ پر عائد کیا۔

حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ سابق صدر کرسٹینا فرنانڈز سے منسلک سیاسی گروپ نے کیا ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ بیونس آئرس میں 7 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات صدر جیویئر کے لیے امتحان کی حیثیت رکھتے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ارجنٹینا کے گنجان ترین صوبہ بیونس آئرس میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا مقامی اور قومی سطح کی سیاست پر اثر پڑے گا جہاں حکمران جماعت لبریٹاڈ ایوانزا کا اپوزیشن جماعت پیرونسٹ سے مقابلہ ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول