Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو جاپان کا ویزا جاری

Share It:



لاہور:

ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو جاپان کا ویزا جاری ہوگیا۔

 گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور کی 9 ستمبر کو ٹوکیو روانگی شیڈول ہے، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سترہ ستمبر کو جویلین تھروکا کوالیفائنگ مرحلہ ہے۔ فائنل اٹھارہ ستمبر کو ہوگا، ارشد ندیم ایک بارپھر گولڈ میڈل  جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پنجاب اسٹیڈیم میں  بھرپور تیاری کررہا ہوں، مکمل فٹ ہوں اور ایک اور گولڈ میڈل جیتنے کے لیے تیارہوں، قوم سے اپیل ہے کہ وہ میرے لیے دعا کرے تاکہ ایک بار پھر قومی پرچم  بلند کرسکوں۔

دوسری جانب ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے قومی دستے میں شامل خاتون ایتھلیٹ تامین خان انجری کی وجہ سے چیمپئن شپ سے دستبرار ہوگئیں۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام نے تامین خان کی انجری اور ان کی ایونٹ میں عدم شرکت کے بارے میں چیمپئن شپ کے متنظمین کو آگاہ کردیا ہے۔ فیڈریشن ذرائع نے تامین خان کو ڈاکٹرز کی طرف سے دو ہفتےآرام کی تصدیق کی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول