[ad_1]
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے علاقے جنین کے قریب ایک 15 سالہ لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ گزشتہ تین دنوں میں دوسرا فلسطینی کم عمر شہید ہے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ ’ریان تامر حوشیہ‘ نامی لڑکے کو گردن میں گولی لگی، جو کہ شمال مغربی جنین کے قصبے الیامون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق واقعے کے فوری بعد ان کی ٹیم نے ‘انتہائی نازک حالت’ میں ایک نوجوان کو طبی امداد دی، تاہم کچھ دیر بعد اس کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔
اسرائیلی فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ الیامون میں پیش آئے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں میں اسرائیلی کارروائیوں میں شدت آئی ہے، جہاں آئے روز نوجوان فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
[ad_2]
Source link