Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

Share It:


اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع سے بھی اس منصوبے کی توثیق کی توقع کی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیار کیے گئے منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کی کارروائی کی جائے گی، جس کی ابتدا ایک بڑے فوجی آپریشن سے ہوگی۔ اس کے بعد مرحلہ وار اسرائیلی فوج شہر میں داخل ہوکر غزہ سٹی پر مکمل قبضہ کرے گی۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام اس منصوبے کو باضابطہ طور پر امریکی حکام کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو اس حوالے سے اسرائیل سے براہِ راست رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز کی تازہ کارروائیوں میں بھی درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے، جس سے علاقے میں خوف اور بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول