Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرائیل نے غزہ نسل کشی پر تنقید کرنے والے ہسپانوی وزراء کے داخلے پر پابندی لگادی

Share It:


اسرائیل نے اسپین کے دو اعلیٰ عہدیدار نائب وزیراعظم یولاندا دیاز اور وزیر برائے نوجوانان و اطفال سیرا راگو کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام ان ہسپانوی وزراء کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دینے اور اسرائیل کے خلاف عالمی پابندیوں کا مطالبہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدیون سار نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپین کی ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر نوجوانان پر مکمل سفارتی اور شخصی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پابندی کے شکار یہ دونوں اسرائیل کا دورہ نہیں کرسکیں گی اور اسرائیلی حکومت ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق برقرار نہیں رکھیں گی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گدیون سار نے الزام عائد کیا کہ دونوں ہسپانوی وزراء اسرائیل کے خلاف مسلسل غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں جن میں غزہ کی جنگ کو نسل کشی اور اسرائیل کو نسل کش ریاست کہا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ غیر ملکی حکام پر بھی اس نوعیت کی پابندیوں کے لیے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

یاد رہے کہ اسپین کی نائن وزیراعظم یولاندا دیاز نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کو انسانیت سوز قرار دیا تھا اور اسرائیل پر بین الاقوامی پابندیوں اور ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی طرح اسپین کی وزیر نوجوانان سیرا راگو نے بھی اسرائیل کو "نسل کش ریاست” کہا اور یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اسرائیل سے تمام تعلقات منقطع کرے اور پابندیاں عائد کرے۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے نو نئے اقدامات کا اعلان کیا جن میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد پر مستقل پابندی بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اسرائیل نے ان تمام مغربی ممالک کے عہدیداروں اور سرگرم کارکنوں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے جو فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں یا اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر تنقید کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں 64 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ غزہ مکمل طور پر تباہی کا شکار ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسی کے ساتھ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) میں بھی فلسطین میں مبینہ نسل کشی کے مقدمے کا سامنا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول