Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرائیل کا قطر میں حماس رہنماؤں پر حملہ؛ روس کا بڑا بیان سامنے آگیا

Share It:


اسرائیل کے قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس پر اسرائیلی حملے پر روس کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروؤف نے اسرائیلی حملے کے بعد قطر کے وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا۔  

روسی وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اپنی پوری حمایت کا یقین دلایا۔

قطری وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروؤف نے مزید کہا کہ دوحہ پر اسرائیلی حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ عالمی امن اور سلامتی کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔

اسرائیلی حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے سرگئی لاروؤف لاروف نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں مزید کشیدگی روکنے کے لیے فلسطین اور اسرائیل سمیت تمام فریقیں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ روس ماضی میں بھی مشرق وسطیٰ میں طاقت کے استعمال کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے امن مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور دیتا آیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول