Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری، ایک شہید متعدد زخمی

Share It:



BEIRUT:

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان پر بمباری کر کے ایک شہری کو شہید کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ جنوبی علاقے میں اسرائیل نے بمباری کی ہے، جس میں ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی دشمن کے حملے میں جنوبی ضلع طائر کے قصبے برج رحل میں ایک کار تباہ ہوئی، بیان میں شہید اور زخمی شہریوں کی شناخت کے حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ حملہ ایک اسکول کے قریب کیا گیا، جس سے اسکول کے بچوں میں افراتفری پھیلی اور خوف و پریشانی میں والدین اسکول پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل فوج کی جانب سے 27 نومبر 2024 کو جنگ بندی  پر دستخط کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود لبنان پر بمباری تھمی نہیں ہے اور اس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان کے 5 مقامات پر تعینات ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں اور انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

رواں ہفتے کے شروع میں بھی جنوبی لبنان میں کیے گئے حملے میں 7 لبنانی شہید ہوگئے تھے، اس سے ایک روز قبل نباتیہ میں 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول