Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلامی مالیاتی نظام کے لیے شریعہ اصولوں کے مطابق اہم قدم

Share It:



اسلام آباد:

ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کے لیے شریعہ اصولوں کے مطابق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے شریعہ اصولوں کے مطابق اسلامی مالیاتی نظام کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلامی فنانس کمپنیوں کے لیے رسک شیئرنگ پراڈکٹ متعارف کروا دی ہے جس کی منظوری شریعہ ایڈوائزری کمیٹی نے دی ہے۔

اس جدید رسک شیئرنگ پراڈکٹ کو نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی نے تیار کیا ہے، جس سے مائیکروفنانس، زراعت اور چھوٹے کاروباروں کے لیے اسلامی فنانس کی دستیابی ممکن ہوگی، جبکہ اس سے کمپنیوں کے کریڈٹ رسک میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

رسک شیئرنگ ماڈل کے تحت منسلک کمپنیاں ایک مشترکہ فنڈ قائم کریں گی، جس کے ذریعے قرض کے ڈیفالٹ کی صورت میں نقصانات پورے کیے جائیں گے۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ سود سے پاک مالیاتی نظام کے لیے مسلسل اصلاحات کر رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول