[ad_1]
اسلام آباد:
ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 350 ملین ڈالر کے ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر پروگرام کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر پروگرام پر دستخط ہوگئے ہیں اور معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 350 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ 350 ملین ڈالر میں سے 300 ملین ڈالر پالیسی بیسڈ قرض اور 50 ملین ڈالر انٹرمیڈیٹری قرض ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کو کاروبار، روزگار سمیت دیگر معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔
ترجمان اقتصادی امورکے مطابق معاہدے پر پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت اقتصادی امور سبینہ قریشی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پروجیکٹ ہیڈ دنیش راج شیوکوٹی نے دستخط کیے ہیں۔
[ad_2]
Source link