Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد ریجن کے بلے باز شامل حسین کی قائد اعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی

Share It:



اسلام آباد ریجن کے بلے باز شامل حسین کی قائد اعظم ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی نے انہیں بین الاقوامی فرسٹ کلاس رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ وہ بھارت کے بڑااسکور بنانے کے لیے مشہور ٹیسٹ کھلاڑی کے کے نائر سے صرف 14 رنز پیچھے ہیں۔

شامل حسین نے 2025 میں تمام بین الاقوامی فرسٹ کلاس کھلاڑیوں میں بہترین 75.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1626 رنزبنائے ہیں۔ شامل حسین 213 چوکوں اور 29 چھکوں کے ساتھ 2025 میں زیادہ سے زیادہ باوٴنڈریز لگانے میں بین الاقوامی فرسٹ کلاس رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

ان کے مقابلے میں نائر کا اسٹرائیک ریٹ 55 ہے جس میں 189 چوکے اور 13 چھکے شامل ہیں۔شامل حسین 50 یا اس سے زیادہ کی 12 اننگز کے ساتھ بھی سرفہرست ہیں جن میں 7 نصف سنچریاں اور 5 سنچریاں شامل ہیں جن میں سے ایک ڈبل سنچری ہے۔

گزشتہ سیزن میں پریذیڈنٹ کپ کے دوران شامل حسین کے 73 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے گئے 727 رنز کی بدولت ان کی ٹیم پی ٹی وی فتح یاب رہی۔شامل حسین رواں سال قائداعظم ٹرافی میں زیادہ سے زیادہ باوٴنڈریز لگانے میں سرفہرست ہیں، جن میں 120 چوکے اور 19 چھکے شامل ہیں۔

شامل حسین نے انگلینڈ کے دورے میں پاکستان اے کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے اور 2023 میں آسٹریلیا ٹور میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی تھے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول