Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد متاثرین کے تحفظ کا قانون جلد اسمبلی سے منظور ہونے کا امکان

Share It:



اسلام آباد:

وزیراعظم کے  فوکل پرسن یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز کے متاثرین کے تحفظ کا قانون جلد اسمبلی سے منظوری ہونے کا امکان ہے۔

فوکل پرسن یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹرز متاثرین کے حقوق کا صدارتی  آرڈیننس منظوری کے بعد قانون بن جائے گا، سیکٹرز C-13، D-13، F-13،H-16  سمیت دیگر سیکٹرز کے متاثرین کو آئینی اور قانونی تحفظ حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی منظوری سے ہزاروں خاندانوں کو مضبوط قانونی تحفظ ملے گا، وزیراعظم اور صدر پاکستان کی مشاورت اور سپورٹ سے صدارتی آرڈیننس کا اجرا ممکن ہوا۔

ذیشان نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے متاثرین اسلام آباد اپنے جائز حق سےمحروم ہونے کے خطرے سے دوچار تھے جبکہ متاثرین اسلام آباد کے حقوق کا واحد حل صدارتی آرڈیننس تھا۔

فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام نے بتایا کہ تاریخی صدارتی آرڈیننس وزیراعظم کے مشیر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر توقیر شاہ کی خصوصی کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے جبکہ ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف مفاد پرست عناصر نے جھوٹ پر مبنی پراپگنڈا مہم چلائی ہے۔

ذیشان نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف منفی پراپیگنڈا قابلِ مذمت اور متاثرین کے ساتھ بھی زیادتی کے مترادف ہے لیکن ڈاکٹر توقیر شاہ کی دانش مندانہ حکمت عملی  سے ہزاروں خاندان بے گھر ہونے سے بچ گئے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول