اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین ملکی افرادی قوت کا بنیادی ستون ہیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں آبادی کے مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کی سالانہ آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے، اور اس تیزی سے بڑھتی آبادی کو معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں قومی ترقی میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔



