Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد پولیس کا افسر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث نکلا

Share It:


اسلام آباد پولیس کا افسر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث نکلا جسے انکوائری کے بعد نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈاکٹر کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں اس نے ایک پولیس افسر اور ان کے دوست پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور پولیس افسران سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی اور اس حوالے سے کارروائی کی درخواست دائر کی تھی۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’خاتون ڈاکٹر کی سب انسپکٹر کے خلاف درخواست پر انکوائری مکمل کرلی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کردیا، مزید قانونی کارروائی کےلیے ضابطے کے مطابق خاتون ڈاکٹر سے درخواست کےلیے رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ قانون کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

بیان میں ڈی آئی جی اسلام آباد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس میں خود احتسابی کا منظم اور مضبوط عمل موجود ہے، اسلام آباد پولیس خدمت خلق کے جذبے سے قانون کی بالادستی کےلیے مصروف عمل ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول