Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شان دار تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے روز شاندار تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازارِ حصص کا آغاز 940 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 787 پوائنٹس کی سطح پر   آگیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس بتدریج 1296 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں ایک لاکھ 65 ہزار 144 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز سطح کو چھو گیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول