Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی، 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔

بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ کا آغاز 3 ہزار 652 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سرحدی جھڑپوں سے اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال، 5 کھرب ڈوب گئے

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور مجموعی طور پر 4 ہزار 249 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 693 پوائنٹس   پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید نوعیت کی مندی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 5  کھرب ڈوب گئے تھے جب کہ مارکیٹ کئی نفسیاتی سطحیں کھو بیٹھی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول