Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسٹاک ایکس چینج میں میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری 10سال کی بلند ترین سطح پر

Share It:



پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری 10سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے مطابق کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کی ریکارڈ تیزی کے پشت پر میوچل فنڈز کی بھرپور خریداری سرگرمیاں شامل ہیں، این سی سی پی ایل کے مطابق میوچل فنڈز کی نیٹ خریداری 29کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی۔

رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز کی جانب سے پاکستانی کرنسی میں تقریبا 84ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال 2016 کے بعد سال 2025 کے دوران میوچل فنڈز کی جانب سے بڑی نوعیت کی سرمایہ کاری کی گئی۔

ڈیٹا کے مطابق میوچل فنڈز کا سرمایہ بینکوں میں  ڈپازٹس اور بانڈز سے نکل کر ایکویٹی مارکیٹ میں آگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سود کی شرح کم سطح پر برقرار رہنے سے میوچل فنڈز کی ایکویٹی مارکیٹ میں دلچسپی برقرار رہ سکتی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول