Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسٹاک بروکرز کیلیے ریفرل پروگرام، نئے سرمایہ کار لانے پر مراعات کی تجویز

Share It:



کراچی:

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی آن بورڈنگ بڑھانے کی تجویز دے دی ہے جس کے تحت اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز کے لیے ریفرل پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔

ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق اس پروگرام کے تحت مستقل سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے انویسٹرز کو متعارف کرانے پر متعلقہ اسٹاک بروکرز ترغیبات اور دیگر فوائد فراہم کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس ای سی پی نے ریفرل پروگرام کے تحت غیر نقد مراعات دینے کی تجویز دی ہے۔

اس پروگرام کے تحت سرمایہ کاروں کو کمیشن میں رعایت اور ٹریڈنگ کریڈٹس جیسے فوائد دیے جا سکیں گے۔ ایس ای سی پی نے ریفرل پروگرام کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے بھی رائے طلب کر لی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول