Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر

Share It:



کراچی:

اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز 459 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 949 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں تیزی کا رجحان مارکیٹ  پر غالب آیا اور 939 پوائنٹس کی  تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 429 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا اور 100 انڈیکس میں 593 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 233 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ بعد ازاں  دورانِ کاروبار تیزی کا یہ سلسلہ برقرار رہا اور انڈیکس میں مزید اضافہ ہوتا گیا، جس سے دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 2 ہزار 849 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول