Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسٹیٹ بینک نے جشن معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا

Share It:



کراچی:

وفاقی حکومت معرکۂ حق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کر رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔

سکے کی دھاتی ساخت میں نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد  ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن  13.5 گرام ہے۔

سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے  کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔

چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں اجرا کا سال 2025 درج ہے، ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکّے کی مالیت جلی اعداد میں ’’75 ‘‘ اور اردو رسم الخط میں ’’روپیہ‘‘ تحریر ہے۔

سکے  کے پچھلے رخ پر وسط  میں اردو میں ’’معرکۂ حق‘‘ اور ہندسوں میں ’’2025 ‘‘کے الفاظ درج ہیں،  سکّے کے بالائی کناروں پر اردو میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ رقم ہے، سکّے کے پچھلے رخ پر (دائیں اور بائیں جانب) دو لڑاکا طیارے،  بحری جہاز، ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم  ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

مذکورہ سکہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر  کے ایکسچینج کاونٹرز پر 15 اگست 2025 سے دستیاب ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول