Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اعجاز چوہدری کی 10سال سزا کیخلاف اپیل؛ اسپیشل پراسیکیوٹر کو تیاری کیلیے مہلت دیدی گئی

Share It:


لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل پر اسپیشل پراسیکیوٹر کو تیاری کے لیے مہلت دے دی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے اپیل پر سماعت کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ اکرم بھٹی نے کہا کہ کیس کی فائل کل موصول ہوئی ہے، عدالت تیاری کے لیے کچھ وقت دے۔

عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا تھا۔ تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں ٹرائل کورٹ نے مجرم کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

دوسری جانب، لاہور ہائیکورٹ میں 51 مجرموں کی نو مئی کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو تیاری کے لیے مہلت دے دی۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مجرموں کی جانب سے ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف تھا کہ مجرمان کو گجرانولہ انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی، مرکزی ملزمان کو ملٹری کورٹس بھجوا دیا گیا تھا اور ملٹری کورٹ نے ملزمان کو دو سال قید کی سزا سنائی، مرکزی ملزمان سزا بھگت کر گھروں کو جا چکے ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول