Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

افغانستان: برطانوی سیریز پیکی بلائنڈرز سے متاثرہ لباس پہننے پر چار نوجوان گرفتار

Share It:



کابل:

افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے برطانوی سیریز پیکی بلائنڈرز سے متاثرہ لباس پہننے پر چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ 

وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق جبرائیل ٹاؤن شپ سے کی گئی گرفتاریوں میں نوجوانوں پر ’غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ان نوجوانوں کی تصاویر وائرل تھیں جن میں وہ لانگ کوٹ، فلیٹ کیپ اور پیکی بلائنڈرز کے کرداروں سے ملتے جلتے انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔ 

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ یہ فیشن شو کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور مقامی سطح پر مثبت ردعمل بھی ملا، تاہم طالبان نے اس طرزِ لباس کو اسلامی اقدار اور افغان ثقافت کے خلاف قرار دیا۔

پیکی بلائنڈرز، جو پہلی بار بی بی سی پر نشر ہوا، 1920 کی دہائی کے برمنگھم پر مبنی ایک برطانوی کرائم ڈرامہ ہے جو اپنی منفرد لباس کی طرز کے باعث شہرت رکھتا ہے۔

اس ڈرامے میں اداکار سیلین مرفی نے گینگ لیڈر تھامس شیلبی کا کردار نبھایا۔ اکتوبر میں اس سیریز کی نئی قسطوں کا اعلان کیا گیا جن میں شیلبی خاندان کی کہانی آگے بڑھے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول