Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

افغانستان سے متعلق 4 ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو روس میں منعقد ہو گا

Share It:


افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو روس میں منعقد ہوگا،  جس میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران،  روس اور چین چار ملک اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے، چار ملکی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی پر خصوصی بات چیت کی جاے گی۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی، چاروں ممالک طالبان راہنماوں کے سفری استثنی کے معاملے پر دوہرے معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی ہمدردی کی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا جاے گا، پاکستان اجلاس میں افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائے گا۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ محمد صادق افغانستان پر کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے، افغانستان سے دہشت گردوں کی بھرتیوں, اسلحہ فراہمی و رسائی اور فنڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جاے گا، پاکستان افغانستان میں کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی، جیش العدل کی محفوظ پناہ گاہوں، تربیتی مراکز اورانفراسٹرکچر کے خاتمے کا مطالبہ کرے گا۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ چاروں ممالک، باہمی علاقائی منسلکی، انسداد منشیات، انسداد اسمگلنگ،  ترقیاتی منصوبوں، انسانی حقوق بالخصوص خواتین، بچوں کے حقوق کی بحالی اور لڑکیوں کی تعلیم و روزگار پر زور دیں گے، پاکستان، روس، چین اور ایران افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر بھی زور دیں گے۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ چاروں ممالک افغانستان کے منجمد شدہ بین الاقوامی اثاثہ جات کی بحالی پر بھی بات کریں گے، چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی برایے افغانستان یوی ژاو ینگ کریں گے، اجلاس میں ایرانی نمائندہ خصوصی رضا بہرامی ایران کی نمائندگی کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوو کریں گے، افغانستان پر حالیہ چہار ملکی (وزرائِے خارجہ) اجلاس 25 ستمبر کو نیویارک میں منعقد ہوا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول