Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

افغانستان میں قیامت خیز حادثہ: بس آگ میں جھلس گئی، 76 افراد ہلاک

Share It:


افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 76 ہو گئی ہے۔ 

صوبائی حکومت کے ترجمان محمد یوسف سعیدی کے مطابق یہ حادثہ منگل کی شب ہرات شہر کے قریب ضلع گذارہ میں پیش آیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک مسافر بس، جو حال ہی میں ایران سے واپس آنے والے افغان شہریوں کو کابل لے جا رہی تھی، ایک موٹر سائیکل اور تیل سے بھری ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 76 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین شدید زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد لاشیں جھلس جانے کے باعث شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کے مطابق یہ حادثہ حالیہ برسوں میں افغانستان کا سب سے مہلک روڈ ایکسیڈنٹ ہے۔

اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ایران اور پاکستان سے تقریباً 15 لاکھ افغان شہری واپس آ چکے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک نے طویل عرصے سے مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی پالیسی تیز کر دی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جن کی بڑی وجوہات میں خستہ حال سڑکیں، خطرناک ڈرائیونگ اور مؤثر ٹریفک قوانین کا فقدان شامل ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی مرکزی افغانستان میں بسوں، آئل ٹینکر اور ٹرک کے تصادم کے باعث کم از کم 52 افراد جان سے گئے تھے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول