Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

افغان بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پھر ملک بدر کر دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

Share It:



کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے افغان بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پھر انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

کراچی میں گذری میٹرنٹی ہوم میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ نے کہا کہ وزیر صحت کے ہمراہ گذری کے میٹرنٹی ہوم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیو کا مرض صرف پاکستان اور افغانستان میں ہے، شہید بی بی نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاک افغانستان جنگ کے بعد صوبے میں تھریٹ کی اطلاعات ہیں لیکن تمام تر خطرات اور تھریٹ کے باوجود پولیو مہم بھر پور طریقے سے جاری رہے گی، اگر کسی افغانی نے کوئی غلط حرکت کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دو نیو بورن بچوں کو آج پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں، 13 سے 19 اکتوبر تک یہ مہم چلائی جائے گی اور پولیو کی ٹیمز روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا سی ایم ہاؤس پہنچائیں گے، ہم نے سیل قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا اور میڈیا سے کہوں گا وہ بھی مثبت کردار ادا کرے، ہیڈلائنز میں پولیو مہم کو سپورٹ کریں۔ میڈیا چینلز کو پہلی خبر پولیو مہم کے حوالے سے چلانی چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو والدین قطرے پلانے سے منع کرتے ہیں ان کے لیے سی ایم ہاؤس میں ایک سیل قائم کیا ہے، ہمارے نمائندے ان والدین کے پاس جائیں گے اور انہیں راضی کریں گے۔ علمائے کرام اور ساری سماجی شخصیات سے درخواست ہے پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول