Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

الحمرا میں چائنیز فلم ایگزیبیشن وار فار پیس کا آغاز

Share It:


الحمرا آرٹس کونسل کے تعاون سے چائنیز فلم ایگزیبیشن "وار فار پیس” کا آغاز ہوگیا ہے، جو تین روز تک جاری رہے گی۔

اس ایگزیبیشن میں چین کی دس تاریخی اور ثقافتی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، جن میں چینی فلم "The Hundred Regiments Offensive” کی خصوصی اسکریننگ بھی شامل ہے۔

ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب میں چین کے قونصل جنرل کاؤ کی، پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی، چیئرمین الحمرا رضی احمد، اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محبوب عالم چوہدری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔

قونصل جنرل کاؤ کی نے اپنے خطاب میں الحمرا آرٹس کونسل اور اس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی نے پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

چیئرمین الحمرا رضی احمد نے کہا کہ یہ فلم ایگزیبیشن پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے کی عملی مثال ہے، جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چوہدری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا آرٹس کونسل خوشی سے اس ثقافتی ہم آہنگی کا مرکز بن رہی ہے۔

افتتاحی تقریب سے قبل ایک تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں چین کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرتی تصاویر دکھائی گئیں۔

لاہور کے فلم بینوں اور چین سے محبت رکھنے والے شہریوں نے اس ایگزیبیشن کو سراہا اور چینی سینما کی فلموں کی نمائش کو خوش آئند قرار دیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول