Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

الرجیز، نزلہ اور زکام سے بچاؤ کیلئے یونیورسل ویکسین حقیقت کے قریب

Share It:



سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نزلہ، فلو، کووِڈ اور الرجی سے بیک وقت بچاؤ دینے والی ایک یونیورسل ویکسین کی تیاری اب حقیقت کے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔

امریکا میں اسٹینفورڈ میڈیسن کے محققین نے چوہوں پر ایک ایسے ویکسین فارمولے کا تجربہ کیا ہے جو مختلف سانس کی وائرل بیماریوں، سیپسس پیدا کرنے والے بیکٹیریا اور یہاں تک کہ گھریلو گرد کے ذرات (ہاؤس ڈسٹ مائٹس) کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

یہ ویکسین ناک کے ذریعے اسپرے کی صورت میں دی جاتی ہے اور پھیپھڑوں میں کئی ماہ تک وسیع حفاظتی اثر برقرار رکھتی ہے۔

اگر یہی ویکسین انسانوں کے لیے تیار کر لی گئی تو سردیوں میں سانس کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہر سال لگنے والے متعدد ٹیکوں کی ضرورت ختم ہو سکتی ہے، بلکہ یہ مستقبل میں پیدا ہونے والی نئی وباؤں کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

اسٹینفورڈ میڈیسن میں انسٹی ٹیوٹ فار امیونٹی، ٹرانسپلانٹیشن اینڈ انفیکشن کے ڈائریکٹر اور اس تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر مالی پولیندران کا کہناتھا کہ ان کی میری نظر میں یہ مختلف النوع سانس کی بیماریوں کے خلاف ایک حقیقی یونیورسل ویکسین ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول