Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امام الحق کی کاؤنٹی ون ڈے کپ میں چوتھی سنچری

Share It:


قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کاؤنٹی ون ڈے کپ میں چوتھی سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے کپ میں یورکشائر کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے خلاف رواں ایونٹ میں چوتھی سنچری اسکور کی۔

ہیمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں یارکشائر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز میں 254 رنز کا ہدف ملا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں امام الحق نے 97 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

امام الحق نے ون ڈے کپ کی آٹھ اننگز میں چار سنچریز اور تین نصف سنچریز کی مدد سے 688 رنز بنائے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول