Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

Share It:



RHODE ISLAND:

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی معروف آئیوی لیگ براؤن یونیورسٹی اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب امتحانات کے دوران ایک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

حکام کے مطابق واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

فائرنگ یونیورسٹی کی انجینئرنگ اور فزکس کی سات منزلہ عمارت بارس اینڈ ہولی میں اس وقت ہوئی جب طلبہ فائنل امتحانات دے رہے تھے۔

ایک طالب علم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ خوف کے عالم میں دو گھنٹے تک میز کے نیچے چھپا رہا جب تک پولیس نے عمارت کو کلیئر نہیں کر لیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور سیاہ لباس میں ملبوس ایک مرد تھا جو فائرنگ کے بعد پیدل فرار ہو گیا۔ تاحال کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہو سکا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

تمام زخمیوں کو روڈ آئی لینڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق چھ زخمی نازک مگر مستحکم حالت میں ہیں، ایک کی حالت تشویشناک جبکہ ایک زخمی کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد یونیورسٹی اور اطراف کے علاقوں میں گھر کے اندر رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ڈور بیل کیمروں کی فوٹیج چیک کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعے پر بریفنگ دی جا چکی ہے۔ صدر نے کہا کہ متاثرین انتہائی بری حالت میں ہیں اور اس وقت دعا کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی سوشل میڈیا پر متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

ایف بی آئی، اے ٹی ایف اور یو ایس سیکرٹ سروس سمیت وفاقی ادارے مقامی پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ براؤن یونیورسٹی امریکا کے قدیم ترین اور معتبر تعلیمی اداروں میں شمار ہوتی ہے تاہم یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر امریکا میں تعلیمی اداروں کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کر گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول