Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ، امریکا کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پرشدید فضائی حملے

Share It:



امریکا نے شام میں داعش کے خلاف شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے وسطی شام میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ دنوں شام میں امریکی افواج پر ہونے والے حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا کہ آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کا مقصد داعش کے بنیادی ڈھانچے اور ہتھیاروں کی تنصیبات کو ختم کرنا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں 2 امریکی فوجی اور ایک امریکی سول مترجم ہلاک ہوئے تھے جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت جواب دینے کا وعدہ کیا تھا۔

فضائی حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید حملے جاری ہیں اور شام کی حکومت امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے خلاف وعدے کے مطابق بھرپور جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور امریکا پر حملہ کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا جبکہ شامی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ داعش کے خلاف فوجی آپریشنز جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ شام میں تعینات امریکی فوجیوں پر تن تنہا جنگجو نے حملہ کرکے تین کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا تھا جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور کو فورسز نے جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا تھا۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول