Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکی ٹائیفون میزائل سسٹم عارضی طور پر جاپان میں تعینات

Share It:



واشنگٹن:

امریکا کے ٹائیفون میزائل سسٹم کو عارضی طور پر جاپان میں تعینات کردیا گیا ہے جہاں دونوں ممالک کی فوجی مشق ہوگی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشق میں ٹائیفون انٹرمیڈیٹ رینج میزائل عارضی طور پر تعینات کردیا جائے گا۔

رپورٹ میں جاپانی اور امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس اقدام سے  ممکنہ طور پر چین ناراض ہوسکتا ہے۔

جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ٹائیفون سسٹم کو ریزولیوٹ ڈریگن مشق کے حصے کے طور پر امریکی میرین ایئر اسٹیشن لواکنی میں منتقل نصب کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کی افواج کی مشق کے دوران میزائل فائر کیا جائے گا یا نہیں اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد دفاع، دفاعی صلاحیت اور آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

میزائل سسٹم کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی ٹائیفون نظام ایشیا میں اینٹی شپ ہتھیاروں کو تعینات کرنے کا حصہ ہے حالانکہ 2024 میں پہلی مرتبہ جب اس سسٹم کو فلپائن منتقل کیا گیا تھا چین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

امریکا نے 2024 میں فلپائن میں بھی مشق کے سلسلے میں سسٹم نصب کیا تھا۔

جاپان اور امریکا کی فوجی مشق ریزولیوٹ ڈریگن 11 ستمبر سے 25 ستمبر تک ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹومہاک کروز میزال فلپائن سے چین اور روس دونوں ممالک کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ ایس ایم -6 میزائلز بھی فضا یا سمندر میں 200 کلومیٹر یا اس سے دور ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول