Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکی یونیورسٹی میں 2 طلبا کو قتل اور 9 کو زخمی کرنے والا ملزم مردہ حالت میں مل گیا

Share It:


امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو طلبا کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے الزام میں مطلوب شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔

امریکی تفتیشی ادارے کے حکام نے بتایا کہ مشتبہ ملزم کی گولی لگی لاش نیو ہیمپشائر میں ایک اسٹوریج کے اندر سے برآمد ہوئی۔

ملزم کے سر پو گولی لگی تھی جو نہایت قریب سے ماری گئی تھی اور اسلحہ بھی قریبی پڑا تھا۔ زخم کا نشان اور گہرائی سے صاف لگتا ہے کہ ملزم نے خودکشی کی۔

ملزم کی شناخت 48 سالہ کلاڈیو نیوس ویلینتے کے طور پر ہوئی جو پرتگالی شہری اور براؤن یونیورسٹی کا سابق طالب علم تھا۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اکیلا ہی اس کارروائی میں ملوث تھا تاہم واقعے کے محرک کے بارے میں تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہی ملزم براؤن یونی ورسٹی میں فائرنگ کے دو دن بعد میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے ایک پروفیسر نونو لوریرو کے قتل میں بھی ملوث تھا جس کی تصدیق شواہد سے ہو چکی ہے۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم کا براؤن یونی ورسٹی سے تعلق بطور طالب علم رہا ہے اسی طرح اس کا ایم آئی ٹی کے مقتول سے بھی تعلق سامنے آیا لیکن ان کارروائیوں کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول