Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امیتابھ بچن نے اپنی کمائی سے پہلی بار والدین کو ریسٹورنٹ لے جانے کا یادگار تجربہ شیئر کردیا

Share It:


بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آمدنی سے والدین کو پہلی بار ریسٹورنٹ لے جانے کا یادگار تجربہ شیئر کردیا۔

مشہور پروگرام "کون بنے گا کروڑپتی” کے 17ویں سیزن کی میزبانی کرنے والے سپر اسٹار و میزبان امیتابھ بچن نے 12 اگست کو اس شو کے پہلے ایپی سوڈ میں اپنی جوانی کا وہ یادگار قصہ سُنایا ہے جب وہ اپنے والدین کو پہلی مرتبہ اپنی کمائی سے کھانا کھلانے باہر لے گئے تھے۔ 

 پروگرام کے دوران دہلی کے وجے نامی شخص نے بتایا کہ ان کے والد روزانہ مزدوری کرتے ہیں اور وہ اپنے والدین کو بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں اس لئے اس پروگرام میں بطور اُمیدوار حصہ لیا ہے۔

وجے نے بتایا کہ 2024 میں انہوں نے اپنی والدین کی شادی کی سالگرہ پر انہیں پہلی بار ریسٹورنٹ لے جا کر کھانا کھلایا اور کہا کہ وہ قیمت کی پرواہ نہ کریں بلکہ جو چاہیں آرڈر کریں۔

اس پر امیتابھ بچن نے اپنی پہلی کمائی سے والدین کو دہلی کے مشہور ریسٹورنٹ موتی محل لے جانے کا واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کے بعد وہ پہلی بار وہاں گئے اور بہت ڈر محسوس ہوا کہ لوگ انہیں کیسے دیکھیں گے، ان کے کپڑے کیسے ہوں گے اور کیا کہیں گے اور وہ اپنے والدین کو خوش کرنے کیلئے انہیں وہاں لے گئے تھے۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ یہ سب سوچیں ہر اس شخص کے ذہن میں آتی ہیں جو پہلی بار اس طرح کے موقع پر جاتا ہے، اور وہ وجے کی کیفیت کو سمجھ سکتے ہیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول