Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انجلا رینر کا استعفیٰ: ڈپٹی وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر ٹیکس اسکینڈل کی نذر

Share It:


برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔

یہ معاملہ سامنے آنے پر اینجلا رینر، جو ایشٹن اَنڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں نے رواں ہفتے خود وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔

جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس غفلت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور مانتی ہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریداری کے معاملے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کے مشورہ پر عمل نہ کرکے غلطی کی تھی۔

اخلاقی مشیر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرعظم اینجلا رینر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور انہیں جو قانونی مشورہ دیا گیا تھا اسے نظرانداز کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اعتراف کرنے کے بعد اب نائب وزیراعظم کے اپنے عہدوں پر برقرار رہنا مزید مشکل ہوگیا۔

جس کے بعد انجلا ریئر نے حکومتی اور اپنی پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ 

لیبر پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم کیر اسٹارمر کیئر نے رینر کے نام اپنے خط میں کہا کہ وہ ان کے حکومت چھوڑنے پر "انتہائی افسردہ” ہیں۔

تاہم وزیراعظم اسٹارمر کیئر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رینر مستقبل میں بھی پارٹی کی ایک "اہم شخصیت” رہیں گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول