Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انسان جلد ہی 150 برس تک زندہ رہ سکیں گے: ماہرِ جینیات

Share It:



ماہرِ جینیات کا کہنا ہے کہ بائیولوجیکل کلاک (انسان کے اندر چلنے والی گھڑی کا ایک نظام) اور ری جووینیشن تحقیق سے متعلقہ کامیابیوں کے بعد انسان 150 برس تک زندہ رہ سکیں گے۔

ماہرِ جینیات اسٹیو ہوروت نے ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت آئے گا جب 150 برس تک زندہ رہنا ایک حقیقت ہوگی۔ البتہ، وہ اس بات کا تعین نہیں کر سکتے کہ یہ کب ہوگا۔

اسٹیو ہوروت نے اقدامات میں پیشرفت ممکنہ طور پر حیاتیاتی عمر کے عمل کو پلٹانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں کوئی شک نہیں کہ ایسا ہوگا۔

ہوروت کے مطابق حیاتیاتی عمر کی نہایت درست انداز میں پیمائش کی صلاحیت نے طویل العمری کی تحقیق میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اس سے سائنس دانوں کو یہ جانچنے کا موقع ملا ہے کہ آیا علاج واقعی بڑھاپے کے عمل کی رفتار کو کم کر سکتے ہیں (یا اسے الٹ بھی سکتے ہیں) بجائے اس کے کہ وہ محض بیماریوں کا علاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی دوا کی افادیت ثابت کرنے سے پہلے جو واقعی زندگی کو طول دے، عمر بڑھنے کے عمل کی پیمائش کے قابلِ اعتماد طریقوں کا ہونا نہایت ضروری ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول