Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انوشے اشرف کی نادیہ خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل  

Share It:



پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف کی جانب سے ٹی وی میزبان واداکار نادیہ خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

معروف پاکستانی میزبان واداکارہ انوشے اشرف میوزک چینلز پر وی جے کے طور پر بھی شہرت حاصل کرچکی ہیں جب کہ وہ ان کا شمار پاکستان کے ابتدائی وی جیز میں بھی ہوتا ہے جو ناظرین کو موسیقی سنانے، ٹرینڈنگ موضوعات پر گفتگو کرنے اور دلچسپ کہانیاں شیئر کرنے کے ذریعے محظوظ کرتی رہیں۔

 علاوہ ازیں، انوشے اشرف چنار گھاٹی، صحرا میں سفر، ٹوپی ڈرامہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور ساتھ ہی چائے، ٹوسٹ اور ہوسٹ جیسے ٹی وی شوزکی میزبانی کے باعث بھی جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں انوشے اشرف نے ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نادیہ خان کا مذاق بھی اُڑایا اور اس بات پر بھی گفتگو کی کہ وہ میڈیا اور سوشل میڈیا دونوں پر خود کو کس طرح ریلیونٹ رکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے طریقوں سے متعلق میزبان عدنان فیصل کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی وہی کرنا چاہیے جو نادیہ خان کرتی ہیں، میں بھی کسی بھارتی سے ملوں گی اور اُس پر چیخوں گی جیسے وہ کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اونچی آواز میں پوچھوں گی، ‘کیا تم بھارتی ہو، تم پاکستان سے نفرت کیوں کرتے ہو،’ اگلے دن میں ہر جگہ وائرل ہو جاؤں گی۔

چند ماہ قبل، گلوکارہ طلحہ احمد کی جانب سے ایک کنسرٹ کے دوران بھاتی پرچم لہرانے پر نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں ان پر شدید تنقید کی تھی اور ان کی ٹرولنگ کی تھی، اور نادیہ خان کا وہ کلپ وائرل ہوگیا تھا۔

انوشے اشرف نے عدنان فیصل سے نادیہ خان کے عوامی تاثر کے بارے میں بھی رائے پوچھی جس پر عدنان فیصل نے جواب دیا کہ نادیہ خان کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے اور وہ ہر قسم کے فالوورز کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔

عدنان فیصل نے انوشے اشرف کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنا ذاتی کانٹینٹ بنانا شروع کریں اور ڈیجیٹل میڈیا پر زیادہ متحرک ہوں تاکہ نظر آئیں اور وائرل ہو سکیں۔  

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول