Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: سمیر منہاس کی طوفانی اننگز، پاکستان کا بھارت کو 348 رنز کا ہدف

Share It:



دبئی:

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت 348 رنز کا ہدف دے دیا، ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے اور 68 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے، سمیر منہاس نے 172 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ احمد حسین نے 56 رنز اسکور کیے، عثمان خان 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے دپیش دیویندرن نے 3، کھلان پٹیل اور ہنیل پٹیل نے 2، 2 اور کانیشک چوہان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

فائنل میچ سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر تیار ہے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور میدان میں بھرپور فائٹ کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے، تاہم اب تک انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ 2012 میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کو اس بار ایشیا کپ میں اپنی تاریخ کا پہلا ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع حاصل ہے جبکہ شائقین کی نظریں اس بڑے مقابلے پر مرکوز ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول