Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انڈر 19 سہ ملکی سیریز اور انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

Share It:


پاکستان نے انڈر 19 سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فرحان یوسف دونوں ایونٹس میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

سہ ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر 2025 سے 6 جنوری 2026 تک پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے کے درمیان کھیلی جائے گی۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹورنامنٹس 50 اوور فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

انڈر 19 ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان انڈر 19 کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب کو  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم سہ ملکی سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی۔

پاکستان انڈر 19 سکواڈ:

فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول