Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف وارم اپ میچ سے مہم کا آغاز

Share It:


انڈر19 ورلڈکپ 2026 میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف وارم اپ میچ سے اپنی مہم کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماسونگو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بارش کے باعث میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تاہم اوورز نہیں کاٹے گئے۔

وارم اپ میچ میں اسکواڈ کے تمام 15 کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی بیٹنگ یا بولنگ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان ٹیم اپنا اگلا وارم میچ 13 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول