Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلرٹ کون اداکار کرتا ہے؟ مہوش حیات نے بتادیا

Share It:



اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی انڈسٹری میں فلرٹ کرنے والے اداکاروں کے نام بتادیے۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستان سیلبرٹی کرکٹ لیگ کی تقریب میں شرکت کررہی ہیں اور ندا یاسر بھی وہاں موجود ہیں۔

ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے البتہ وہ مذاق بہت کرتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ اسے مثبت فلرٹ کہاجاسکتا ہے یا پھر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمایوں کا مزاج بہت زیادہ مزاحیہ ہے، جب میں ہمایوں اور ندیم بیگ ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مذاق کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ مہوش حیات نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید اور ندیم بیگ شادی شدہ ہیں اور مجھے اب دونوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ندا یاسر نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلرٹ کرنے والے اداکار کا نام بتائیں اور جواب دینے کا اصرار کیا۔

ندا یاسر نے ہمایوں سعید، احسن خان، فہد مصطفیٰ اور اظفر رحمان کا نام پیش کیے۔

اس پر مہوش حیات نے ریٹنگ کے حساب سے اپنی فہرست بتائی جس میں سب سے پہلے نمبر پر ہمایوں سعید، پھر احسن خان اور پھر فہد مصطفیٰ تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ اظفر میرا بہت اچھا دوست ہے۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول