Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کا کوئی خطرہ نہیں

Share It:


جکارتہ: امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق منگل کو انڈونیشیا کے مشرقی خطے پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم ماہرین نے واضح کیا ہے کہ اس زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 24 منٹ پر (0824 جی ایم ٹی) آیا۔ اس کا مرکز پاپوا کے شہر ابی پورا (Abepura) سے تقریباً 193 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے تصدیق کی کہ اس زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ موجود نہیں۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ابتدائی طور پر USGS نے اس کی شدت 6.5 بتائی تھی لیکن بعد میں اسے کم کرکے 6.3 کر دیا گیا۔

انڈونیشیا ایک وسیع جزیرہ نما ملک ہے جو بحرالکاہل کے "رِنگ آف فائر” (Ring of Fire) پر واقع ہے، جو ایک ایسا خطہ ہے جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کے ٹکراؤ کے باعث زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں عام ہیں۔

اس سے قبل جنوری 2021 میں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی (Sulawesi) میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

2018 میں اسی جزیرے کے شہر پالو (Palu) میں 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی نے تباہی مچائی، جس میں 2,200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

2004 میں آچے (Aceh) صوبے میں 9.1 شدت کے زلزلے اور سونامی نے تباہی پھیلائی، جس میں صرف انڈونیشیا میں 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول