Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انگلینڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Share It:



انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ یہ ٹورنامنٹ 15 جنوری سے 6 فروری 2026 تک زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز تھامس ریو کو سونپی گئی ہے جبکہ فرحان احمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق منتخب اسکواڈ میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔

اسکواڈ میں رالفی البرٹ، بین ڈاکنز، کیلِب فالکنر، علی فاروق، الیکس فرنچ، الیکس گرین، لوک ہینڈز، منی لمسڈن، بین مائز، جیمز منٹو، آئزک محمد، جو مورز اور سیباسٹیان مورگن بھی شامل ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیکل یارڈی کا کہنا ہے کہ منتخب اسکواڈ میں توازن موجود ہے اور تمام کھلاڑی دباؤ میں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے اچھے نتائج حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ گروپ سی میں شامل ہے جہاں اسے پاکستان، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کا سامنا ہوگا۔ انگلینڈ اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو ہارارے میں پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول