Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انیل کپور ’’عید‘‘ کی مبارک باد دینے پر سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بن گئے

Share It:


بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار انیل کپور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مسلمانوں کےلیے خاص پیغام بھیجنے کے بعد ٹرولرز کے نشانے پر آگئے ہیں۔

انیل کپور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات شیئر کیے۔ جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔

بھارتی اداکار کی جانب سے ‘‘عید مبارک‘‘ کی پوسٹ شیئر کرنے پر صارفین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سی عید ہے جس کا ہمیں بھی علم نہیں۔ کچھ صارفین نے انیل کپور کو جواباً ’’رمضان مبارک‘‘ کا پیغام دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انیل کپور کے اس ٹویٹ کو 1.8 ملین ویوز ملے ہیں۔ بھارتی اداکار دراصل مسلمانوں کو ان کے اہم دن 12 ربیع الاول کے حوالے سے مبارک باد دینا چاہتے تھے۔ ’’عید میلاد النبیؐ‘‘ کے اس اہم دن کی مناسبت سے انیل کپور نے ’’عید مبارک‘‘ کی پوسٹ کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انیل کپور کے اس خلوص دل سے مبارک باد کا جواب شکریہ کے ساتھ دیا گیا اور ساتھ ہی ان کی تصحیح کرتے ہوئے صارفین نے کمنٹس کیے کہ یہ دن ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اور رحلت کا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول