Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اولمپیئن ویٹ لیفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور

Share It:


اولمپیئن ویٹ لیفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنےپر مجبور ہیں۔

کراچی نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے طلحہ طالب نے کامن ویلتھ، ایشین گیمز کی تیاری کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بہتر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

ان کا موقف ہے کہ ٹریننگ اور جم کے لیے اچھی سہولت مل جائیں تو کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیت سکتا ہوں۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھن والے طلحہ طالب نے 2021 ٹوکیو اولمپکس سے شہرت پائی۔ وہ 67 کلو گرام کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن پاکر اولمپکس اسٹار بنے۔

ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ،کامن ویلتھ گیمز، ایشین چیمپئن شپ سمیت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو میڈلز دلانے والے طلحہ طالب پر چار سال پہلے قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

پابندی کے خاتمے پر اب حال ہی میں کراچی میں منعقدہ  نیشنل گیمز میں طلحہ طالب نے ایک بار پھر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ تین سال سے کرائے کے گیراج میں ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے، حکومتی سطح پر سہولیات ملیں تو وہ اب بھی پاکستانی پرچم بلند کرسکتے ہیں۔

طلحہ طالب کے مطابق چار سال ضائع ہونے کا دکھ ضرورہے لیکن سب کچھ بھول کر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند ضرور بلند کروں گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول