Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اوول ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

Share It:



لندن:

بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم 374 رنز کے ہدف سے صرف 6 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئی۔

پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار تھیں۔

محمد سراج نے آخری روز تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا  جبکہ پراسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کا مختصر احوال: 

اوول میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا  فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی پہلی اننگز 224 رنز پر سمٹ گئی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 247 رنز بنا کر 23 رنز کی معمولی برتری حاصل کی۔

بھارت نے دوسری اننگز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 396 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو فتح کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا۔ یشسوی جیسوال نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 105 اور ہیری بروک نے 111 رنز کی جاندار اننگز کھیلی تاہم پوری ٹیم 367 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور جیت سے صرف 6 رنز کی دوری پر رہ گئی۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراسدھ کرشنا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اکاش دیپ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول