Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کیلیے ٹیمیں متحرک کر دیں

Share It:



آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کو قانون کے مطابق یقینی بنانا اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں قائم پیٹرول پمپس کا دورہ کیا جہاں پمپس کی قانونی حیثیت، لائسنس اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی تفصیلی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کے دستیاب اسٹاک کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ کسی قسم کی قلت یا غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کو روکا جا سکے۔

چیئرمین اوگرا نے ہدایت کی کہ قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اوگرا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول