Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اپنی بیوی کے ساتھ تصویر نہیں لگاؤں گا کیونکہ میرا مذہب اسکی اجازت نہیں دیتا، اذان سمیع

Share It:



کراچی:

پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کروں گا کیونکہ میرا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اذان سمیع خان نے اپنے نکاح اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

 اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ نکاح ایک خوبصورت بندھن ہے اور اس کے احترام کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ بیوی کو حیا اور پردے میں رکھا جائے۔

اذان سمیع خان کے اس بیان نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، ان کے مطابق نکاح جیسے مقدس رشتے میں نجی زندگی کی پرائیویسی، احترام اور مذہبی اقدار کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ ازاں سمیع خان پاکستان چھوڑ کر بھارت میں مقیم ہونے والے معروف گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے ہیں، جبکہ انکی والدہ زیبا بختیار بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔

31 سالہ میوزک کمپوزر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے 20 برس کی عمر میں اپنی بچپن کی سہیلی صوفیہ بلگرامی سے شادی کی تھی، ان کے دو بچے ابراہیم اور لیلیٰ ہیں۔

اذان سمیع خان اور صوفیہ کے درمیان 2022ء میں علیحدگی ہو گئی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول