Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے، بابر اعظم کا شکوہ

Share It:


قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے۔

سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کے لیے بہت ہی مختلف احساس ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ میں بطور کھلاڑی ملک کی نمائندگی کروں اور یہ میرا وقت ہے۔

کیون پیٹرسن نے سوال کیا کہ اے بی ڈی ویلیئرز آپ کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تو میں کون سے نمبر پر ہوں، دوسرے یا تیسرے؟

جس پر بابر اعظم نے کہا کہ ’نہیں چھٹے یا شاید ساتویں‘۔ بابر کے جواب پر دونوں نے زوردار قہقہہ لگایا۔

بابر اعظم نے کہا کہ مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے۔ میں انسان ہوں، کبھی کبھار ہم فیل ہوجاتے ہیں لیکن اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں تو اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے۔ میرا مقصد ملک کے لیے ٹرافی جیتنا ہے جس کے لیے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول