Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد ایک مرتبہ پھر اکٹھے نظر آئیں گے

Share It:


بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ستاروں نے ہدایت کار پریہ درشن کی نئی فلم حیوان کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کی پروڈکشن ریاست کیرالہ میں شروع ہوئی۔

اکشے کمار نے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہدایت کار اور سیف علی خان کے ساتھ خوشگوار انداز میں نظر آئے۔ ویڈیو میں وہ "بزرگ” لکھے ٹی شرٹ اور کلیپر بورڈ کے ساتھ دکھائی دیے جس پر پریہ درشن نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ اس پر حیوان لکھوانا چاہیے تھا۔

اس پر اکشے کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ سیف علی خان اس فلم کے "شیطان” ہوں گے کبھی وہ شیطان جسے سب جانتے ہیں اور کبھی وہ جسے کوئی نہیں جانتا۔

اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کے اندر کچھ نہ کچھ شیطان ہوتا ہے، کوئی باہر سے بزرگ تو کوئی اندر سے حیوان۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تقریباً 18 سال بعد سیف علی خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ان کے لیے خوشی کی بات ہے۔

یاد رہے کہ 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹشن میں دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ حیوان دراصل پریہ درشن کی 2016 کی مشہور ملیالم تھرلر اوپم کا ہندی ریمیک ہے جس میں کاجول، بوبی دیول اور اینار ہارلڈسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول